ETV Bharat / sports

کوالیفائر2 میں راجستھان کا حیدرآباد سے مقابلہ آج - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 11:23 AM IST

چنئی کے ایم چیدمبرم اسٹیڈیم میں سن رائزر حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا دوسرا کوالئفائر میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کو کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف فائنل میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

کوالیفائر2 میں راجستھان کا حیدرآباد سے مقابلہ آج
کوالیفائر2 میں راجستھان کا حیدرآباد سے مقابلہ آج ((IANS PHOTOS))

چنئی : راجستھان بمقابلہ حیدرآباد کے درمیان آج کوالیفائر-2 میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جیت کر دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیں گی۔ جہاں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کولکاتا کے ساتھ خطاب کے لیے کھیلے گی۔

آئی پی ایل ایلیمنٹری میچ میں راجستھان نے آر سی بی کو شکست دے کر کوالیفائر 2 میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سن رائزر حیدرآباد کو کوالیفائر 1 میں کولکاتا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی:

اس سیزن میں راجستھان اور حیدرآباد کی کارکردگی کی بات کریں تو دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راجستھان کو اس آئی پی ایل سیزن کے پہلے 9 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں شکست ہوئی تھی، اس کے بعد اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ تاہم کولکتہ کے خلاف لیگ کا آخری میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ راجستھان نے لیگ کے 14 میچوں میں 8 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 میں سے 8 میچ جیتے۔ رن ریٹ کی وجہ سے حیدرآباد کی ٹیم ٹاپ ٹو میں کوالیفائی کر چکی تھی۔

راجستھان کی طاقت اور کمزوری:

راجستھان کی ٹیم کی طاقت اس کی بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی بھی ہے۔ یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، شمرون ہیٹمائر، ریان پیراگ جیسے بلے بازوں نے ایک کے بعد ایک شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بالنگ میں ٹرینٹ بولٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ یجویندر چہل اور آر اشون نے بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔

حیدرآباد کی طاقت اور کمزوریاں:

حیدرآباد کی طاقت کی بات کریں تو اس کی طاقت بلے بازی میں ہے۔ بلے بازی کی بنیاد پر حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ یہی نہیں انہوں نے پاور پلے میں 125 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس سیزن میں یہ 3 بار سے زیادہ 250 سے زیادہ سکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں 8000 ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز - Virat Kohli Complete 8000 IPL Runs

ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما اور ایڈم مارکرم نے یکے بعد دیگر شاندار اننگز کھیلی ہے۔ حیدرآباد کی کمزوری اس کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی ہے۔ اگر حیدرآباد کے دونوں اوپننگ بلے باز جلد آؤٹ ہوجاتے ہیں تو پوری ٹیم بکھر جاتی ہے اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ یہ کولکاتا کے خلاف کوالیفائر-1 اور اس سے پہلے کے لیگ میچوں میں دیکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.