ETV Bharat / sports

آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 11:15 AM IST

آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی
آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

RCB Defeat Punjab Kings وراٹ کوہلی کے دھماکہ خیز 77 رنز اور دنیش کارتک کی آخری اووروں میں 10 گیندوں میں ناقابل شکست 28 رنز کی زبردست اننگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلورو:177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے اوور میں تین رنز پر کپتان فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کیمرون گرین بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں کو کاگیسو ربادا نے آؤٹ کیا۔ رجت پاٹیدار نے وراٹ کوہلی کے ساتھ کچھ وقت کے لیے اننگ کو سنبھالا۔ لیکن وہ بھی 11ویں اوور میں 18 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد گلین میکسویل بھی تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی نے 49 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لئے سے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے۔ انوج راوت 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نے آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔ وہیں دنیش کارتک نے 10 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ بنگلورو نے 19.2 اوور میں چھ وکٹوں پر 178 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا اور ہرپریت برار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشل پٹیل اور سیم کرن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کپتان شکھر دھون کی 45 رنز اور ششانک سنگھ کی 21 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیرسٹو آٹھ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگ کو سنبھالا۔ نویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

سنگھ نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔ شکھر دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 کے مکمل شیڈول کا اعلان، 26 مئی کو چنئی میں فائنل - IPL 2024 Schedule

ششانک سنگھ آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رن اور ہرپریت برار دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور الزاری جوزف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.