ETV Bharat / sports

کولکاتا نے بنگلورو کو سات وکٹوں سے دی شکست - KKR Defeat RCB By 7 Wickets

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 10:45 AM IST

کولکاتا نے بنگلورو کو سات وکٹوں سے دی شکست
کولکاتا نے بنگلورو کو سات وکٹوں سے دی شکست

وینکٹیش ایر کی 50 رن اور سنیل نارائن کے 47 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 10ویں میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔کولکاتا کی یہ دوسری جیت ہے جبکہ بنگلورو کو تین میچوں میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلورو:کولکتا نائٹ رائیڈرز کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے پہلے وکٹ کے لیے 86 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ڈاگر نے ساتویں اوور میں سنیل کو بولڈ کرکے کولکتہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ سنیل نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ جبکہ سالٹ نے 20 گیندوں پر 30 رن بنائے۔

اس کے بعد آنے والے وینکٹیش ایر نے رنوں کی رفتار کو رکنے نہیں دیا اور 30 ​​گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 50 رن کی نصف سنچری اسکور کی۔ کپتان شریئس ایر نے 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔ ایر نے 24 گیندوں میں 39 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ پانچ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ نے 16.5 اوور میں تین وکٹ پر 186 رن بناکر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

بنگلورو کی طرف سے یش دیال، مینک ڈاگر اور وجے کمار ویشاکھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے وراٹ کوہلی کی 59 گیندوں پر 83 رنوں کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 10ویں میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیتنے کے لیے 183 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

آج کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کی اوپننگ جوڑی وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے ہی اوور میں ہرشت رانا نے ڈوپلیسی کو آٹھ رن پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد وراٹ اور کیمرون گرین نے اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 65 رن کی شراکت قائم کی۔ کیمرون کو نویں اوور میں آندرے رسل نے بولڈ کر دیا۔ کیمرون نے 21 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ رجت پاٹیدار اور انج راوت تین تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 83 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:کلاسین کی طوفانی اننگ بھی حیدرآباد کو جیت نہیں دلا سکی - KKR vs SRH

وہیں دنیش کارتک نے آخری اووروں میں آٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 20 رن بنائے۔ بنگلورو نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 182 رن بنائے۔کے کے آر کی جانب سے ہرشت رانا اور آندرے رسل نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سنیل نارائن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.