ETV Bharat / sports

ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ آغاز - Indian Lost In Hockey Match

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 7:08 PM IST

ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ آغاز
ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ آغاز

Australia Defeats India ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہفتہ کو پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 5-1 سے شکست دی۔

پرتھ:ہفتہ کو پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 5-1 سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم برانڈ (تیسرے منٹ)، ٹام وکھم (20ویں اور 38ویں منٹ)، جوئل رنٹالا (37ویں منٹ) اور فلین اوگیلیو (57ویں منٹ) نے گول کیے جبکہ ہندوستان کی جانب سے گرجنت سنگھ نے 47ویں منٹ میں واحد گول کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے کھیل کے تیسرے منٹ میں گول کر کے میچ کا شاندار آغاز کیا۔ عالمی نمبر پانچ آسٹریلوی ٹیم کے لیے ٹم برانڈ نے فیلڈ گول کر کے میچ کے پہلے کوارٹر میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔اس کے بعد ہندوستان نے بھی جوابی حملے کیے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ محمد راحیل نے کھیل کے 10ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی واپسی کے ارادے سے میدان میں اترے لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں نے عالمی نمبر چار ہندوستانی ٹیم کو کھاتہ نہیں کھولنے دیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔میچ کے پہلے ہاف کے بعد ہندوستانی ٹیم گول کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی تھی وہیں کینگرو ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں مزید دو گول کر کے اپنی برتری مضبوط کر لی۔ اس دوران ہندوستان نے گول کرنے کے کچھ مواقع بھی بنائے لیکن کھاتہ کھولنے میں ناکام رہا۔

ہندوستانی ٹیم نے کھیل کے آخری اور چوتھے کوارٹر میں کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑی گرجنت سنگھ نے فیلڈ گول کے ذریعے ٹیم کا کھاتہ کھولا اور میچ کے 47ویں منٹ میں گول کیا۔ تاہم، تب تک ہندوستان میچ میں کافی پیچھے رہ چکا تھا، جبکہ آسٹریلیا نے اسکور کو 5-1 تک لے جانے کے لیے اپنے گول میں اضافہ کیا اور میچ یکطرفہ طور پر جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہے گی - Indian Hockey Men Team

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹیم اس سیریز کے ذریعے اپنی پریکٹس کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ دونوں ٹیمیں ہاکی ٹیسٹ سیریز کا اپنا دوسرا میچ 7 اپریل کو اسی گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.