ETV Bharat / sports

رانچی ٹیسٹ: جو روٹ کی سنچری سے انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 12:01 PM IST

Updated : Feb 23, 2024, 7:29 PM IST

IND Vs ENG 4th Test ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر 7 وکٹ کھو کر 302 رنز بنا لیے ہیں۔ جو روٹ 106 اور رابنسن 31 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔

جوروٹ
جوروٹ

رانچی: مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کی 106 رنوں کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹ پر307 رن بنا کر میچ پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔

آج انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جیک کرولی اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بھارتی تیز گیند باز آکاش دیپ نے 10ویں اوور میں بین ڈکٹ 11رنز کو جریل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ آکاش نے 12ویں اوور میں جیک کرولی کو 42 رن پر آؤٹ کر کے بھارت کو تیسری کامیابی دلائی۔

آر اشون نے جونی بیرسٹو 38 رنز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں جڈیجہ نے کپتان بین اسٹوکس کو تین رنز پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انگلینڈ نے لنچ تک پانچ وکٹوں پر 112 رنز بنا تھے۔

لنچ تک ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ شاید آج دو سیشن بھی نہیں کھیل پائے گا۔ لیکن جو روٹ نے فوکس، ہارٹلی اور رابنسن کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔

جو روٹ نے 226 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 106 رنز بنائے۔ بین فوکس 47 رنز اور ٹام ہارٹلی 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آج دن کا کھیل ختم ہونے تک جو روٹ 106 ناٹ آؤٹ اور اولی رابنسن 31 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کی جانب سے پہلے سیشن میں آکاش دیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج کو دو وکٹ ملے۔ آر اشون اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ اب رانچی میں اس کے پاس میچ جیت کر سیریز جیتنے کا موقع ہوگا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا 2 تیز گیند بازوں اور 3 اسپنروں کے ساتھ اتری ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 2 اسپنرز اور 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان اور دھرو جریل نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

بھارتی ٹیم کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، رویندرا جڈیجہ، دھرو جریل، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ۔

انگلینڈ ٹیم کی پلیئنگ الیون: جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فاکس، ٹام ہارٹلی، اولی رابنسن، جیمز اینڈرسن، شعیب بشیر۔

یہ بھی پڑھیں:

رانچی ٹیسٹ سے پہلے بین اسٹوکس کا بڑا بیان، ایسی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھی

رانچی کی پچ پر ٹرن دیکھنے کو ملے گا: راٹھور

Last Updated : Feb 23, 2024, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.