ETV Bharat / sports

رانچی کی پچ پر ٹرن دیکھنے کو ملے گا: راٹھور

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 5:46 PM IST

Vikram Rathour Reaction ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کا ماننا ہے کہ رانچی کی پچ خشک ہے اور اس میں دراڑیں ہیں جس سے گیند بازوں کو ٹرن ملے گا۔

رانچی کی پچ پر ٹرن دیکھنے کو ملے گا: راٹھور
رانچی کی پچ پر ٹرن دیکھنے کو ملے گا: راٹھور

رانچی:ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں کل ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے یہ بات کہی۔ اس سے قبل پچ کو دیکھنے کے بعد انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ نے کہا تھا کہ یہ مکمل طور پر خشک ہے اور اس میں دراڑیں ہیں۔

راٹھور نے کہاکہ ہندوستان میں ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہو اور لوگ پچ کو لے کر خبریں نہ بنائیں یہ نہیں ہوسکتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پچ خشک ہے اور ٹرن بھی دیکھنے کو ملے گا۔ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب گھومے گی اور کتنا گھومے گی۔ ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں اور اسی کے مطابق ٹیم کا کمبی نیشن دیکھنے کو ملے گا۔

راٹھوڈ نے رانچی ٹیسٹ میں رجت پاٹیدار کو کھیلنے کے سوال پر واضح کیا، ’’کوئی کھلاڑی دو میچوں میں رنزنہ بنائے تو اسے خراب نہیں کہا جکاسکتا، ہمیں اس کے ٹیلنٹ پر پورا بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمراہ کو رانچی ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آکاش دیپ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم مکیش کمار کی شکل میں ایک اور تیز گیند باز آپشن موجود ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.