ETV Bharat / sports

بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میں اننگز اور 64 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 3:28 PM IST

India beat england by an innings and 64 runs
بھارت کی انگلینڈ کے خلاف شاندار جیت، مہمانوں کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دی

IND vs ENG 5th Test Day Three: دھرم شالہ میں کھیلے جارہے آخری اور پانچویں ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جس سے بھارت نے اس میچ کو اننگز اور 64 رنز سے جیت لیا۔

دھرم شالا: بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر انگلینڈ کی کمر توڑ دی۔ اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جہاں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر سمٹ گئی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 477 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 259 رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ٹیم انڈیا نے یہ میچ اننگز اور 64 رنز سے جیت لیا۔ دھرم شالہ ٹیسٹ میں اس شاندار فتح کے ساتھ ہی بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں انگلینڈ کو 4-1 سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز:

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 57.4 اوور میں 218 رنز پر 10 وکٹیں گنوا دیں۔ پہلی اننگز میں صرف جیک کراؤلی ہی نصف سنچری اسکور کر سکے۔ انہوں نے 108 گیندوں پر 11 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 30 رنز بھی نہ بنا سکا۔ اس اننگز میں بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5 اور روی چندرن اشون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز:

بھارت نے پہلی اننگز میں 124.1 اوور میں 477 رنز پر اپنے 10 وکٹ گنوا دیے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 162 گیندوں میں 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ جبکہ شوبھمن گل نے 150 گیندوں میں 12 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ یشسوی جسوال نے 57، سرفراز خان نے 56 اور دیودت پڈیکل نے 65 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 477 کی مدد سے بھارت نے انگلینڈ پر 259 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز:

انگلینڈ کو بھارت پر 259 رنز کی برتری حاصل ہونے سے پہلے ہی آل آؤٹ کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 48.1 اوور میں 195 رنز پر 10 وکٹیں گنوا دیں۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں صرف جو روٹ نے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 128 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جس سے بھارت نے اس میچ کو اننگز اور 64 رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.