ETV Bharat / sports

دھرم شالہ ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، بھارت کو انگلینڈ پر 255 رنز کی برتری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 5:36 PM IST

Updated : Mar 8, 2024, 6:19 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

IND vs ENG 5th Test Day Two دھرم شالہ میں کھیلے جارہے آخری اور پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنا لیے ہیں۔ جس کے ساتھ میزبان ٹیم کو انگلینڈ پر 255 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دھرم شالہ: کپتان روہت شرما کی 103 رنز کی سنچری اور شبھمن گل کے 110 رنز کے بعد سرفراز خان اور دیودت پڈیکل کی نصف سنچریوں کی مدد سے بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 473 رن کا اسکور بناتے ہوئے 255 رن کی برتری کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط گرفت کر لی ہے۔

اس کے علاوہ سرفراز 56 رنز، دیودت 65 رنز بنانے، رویندرا جڈیجہ 15 اور دھرو جریل 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری نصف سنچری اسکور کی ہے۔ آر اشون اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

بھارت نے کل کے ایک وکٹ پر 135 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں لنچ تک روہت اور شبھمن کی 150 سے زیادہ رن کی شراکت داری کی بدولت 246 رنز بنائے۔

اس سیشن میں بھارت نے 30 اوورز میں 129 رن بنائے اور روہت اور گل نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں۔ روہت نے 162 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ وہیں گل نے 150 گیندوں میں 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر کلدیپ یادو 27 اور جسپریت بمراہ 19 ناٹ آؤٹ پر کیریز پر موجود ہیں اور بھارت کی برتری 255 رنز تک بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرم شالہ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن بھارت کی پوزیشن مضبوط

Last Updated :Mar 8, 2024, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.