ETV Bharat / sports

دھرم شالہ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن بھارت کی پوزیشن مضبوط

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 7, 2024, 10:12 PM IST

IND vs ENG 5th Test Day One
بھارت انگلینڈ ٹیسٹ

IND vs ENG 5th Test Day One پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن انگلینڈ کو 218 پر آل آوٹ کرنے کے بعد بھارت نے پہلے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کھو 135 رنز بنا لیے ہیں۔ جیسوال 58 گیندوں میں 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما 52 رنز اور شبھمن گل 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دھرم شالہ: کلدیپ یادو اور آر اشون کی شانداری گیندبازی کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان روہت شرما کی شاندار نصف سنچری اننگز کی مدد سے بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک وکٹ پر 135 رن بنا کر میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے تیزی سے رنز بنائے اور کپتان روہت شرما کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 104 رنز جوڑے۔ جیسوال نے 58 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ انہیں اسپنر شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔ آج کے کھیل کے اختتام پر کپتان روہت شرما 52 رنز اور شبھمن گل 26 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان اس وقت انگلینڈ سے 83 رنز پیچھے ہے۔

اس سے قبل بھارتی گیند بازوں نے مہلک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 218 کے اسکور پر آل آؤٹ کردیا تھا۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بین ڈکٹ اور جیک کرولی کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ نے انہیں گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے لنچ سے قبل اولی پوپ کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔

کلدیپ نے 38ویں اوور میں جیک کرولی کو 79 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ رویندرا جڈیجہ نے جو روٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔

جونی بیرسٹو 29 رنز پر کلدیپ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان بین اسٹوکس کو کلدیپ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹام ہارٹلے 6 رنز اور مارک ووڈ 0 رنز بنا کر آر اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقت تک انگلینڈ نے 55 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے تھے۔ چائے کے بعد اشون نے برین فاکس کو 24 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کا نواں وکٹ لیا اور پھر بلے بازی کرنے آئے جیمز اینڈرسن کو صفر آؤٹ کیا۔

اینڈرسن نے اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر کھڑے دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 57.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے چار وکٹ لیے۔ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ: پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پانچویں بھارتی کھلاڑی کا ڈیبیو

یشسوی جیسوال تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز

روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.