ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 3:00 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 7:55 PM IST

IND vs ENG 2nd Test بھارت نے وشاکھاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی ہے۔ 399 رنز کا بڑا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 292 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

IND vs ENG 2nd Test Result
بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے دی

وشاکھاپٹنم: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 399 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 292 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت نے یہ میچ 106 رنز سے جیت لیا۔

بھارت کی اس جیت کے ہیرو جسپریت بمراہ رہے۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ یشسوی جیسوال نے اس میچ میں ڈبل سنچری بنائی جبکہ شبمن گل نے سنچری اسکور کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کے لیے جیک کرولی (29) اور ریحان احمد (9) رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔ دونوں نے ٹیم کے اسکور کو 95 رنز تک پہنچایا جب ریحان احمد کو 23 رنز کے اسکور پر اکشر پٹیل نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد کریز پر آئے اولی پوپ 23 رنز بنانے کے بعد ایشون کا شکار بن گئے اور پھر ایشون نے جو روٹ کو بھی 16 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ کے جیک کرولی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 132 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کو کلدیپ یادو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ختم کیا۔ پہلے سیشن کے اختتام سے قبل جسپریت بمراہ نے 26 رنز بنانے کے بعد جونی بیرسٹو کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بین اسٹوکس اور بین فاکس نے انگلینڈ کے لیے دوسرے سیشن کا آغاز کیا۔ اس سیشن کی پہلی وکٹ رن آؤٹ کی صورت میں آئی۔ جب انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس 11 رنز بنانے کے بعد شریاس ایئر کے شاندار ڈائریکٹ ہٹ تھرو کی وجہ سے رن آؤٹ ہوگئے۔

جسپریت بمراہ نے بین فاکس کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ مکیش کمار نے شعیب بشیر کو صفر پر پویلین بھیج کر بھارت کی 9ویں وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد بمراہ نے ٹام ہارٹلی کو 36 رنز پر بولڈ کر دیا اور انگلینڈ کی دوسری اننگز 69.2 اوورز میں 292 رنز پر سمٹ گئی اور بھارت نے یہ میچ 106 رنز سے جیت لیا۔

اس میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری کی وجہ سے 396 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 253 رنز بنا سکی تھی۔ اس کے بعد بھارت نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 398 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جس کے بعد انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف ملا۔ جو وشاکھاپٹنم کی پچ پر چوتھے اور پانچویں دن آسان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Feb 5, 2024, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.