ETV Bharat / sports

مجھے اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر فخر ہے: روہت شرما

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 26, 2024, 10:50 PM IST

بھارتی کپتان روہت شرما نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد کہا کہ یہ ایک مشکل سیریز تھی، جیت تمام کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ملی، مجھے اپنے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے پر فخر ہے۔

Rohit Sharma
روہت شرما

رانچی: روہت نے آج یہاں سیریز جیتنے کے بعد کہا، ''یہ ایک مشکل سیریز تھی۔ مجھے اپنے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر فخر ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ تمام نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت محنت کرکے آئے ہیں اور انہوں نے ایسا کرکے دکھایا ہے کہ وہ ٹیم میں برقرار رہنے کے قابل ہیں۔ میرا اور راہل بھائی (راہل دراوڈ) کا کام ہے کہ انہیں مثبت ماحول دیں۔ جوریل نے دو شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کی پختگی کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اہم کھلاڑیوں کی کمی کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں پر باہر سے بہت دباؤ ہوتا ہے، لیکن سب نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ ان نوجوان کھلاڑیوں نے دکھایا کہ وہ کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم جیتنے کے لیے دھرم شالا میچ بھی کھیلیں گے۔

ہم نے حیدرآباد ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیلا تھا، لیکن چند رنز سے جیتنے میں ناکام رہے، لیکن اس کے بعد ٹیم نے تینوں میچوں میں ایک ساتھ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایک شاندار سیریز ہے، ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور پانچواں میچ بھی جیتنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘

بلے باز شبمن گل نے کہا کہ ہماری اوپننگ جوڑی نے ہمیں اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے درمیان میں ہم پر دباؤ تھا تاہم جوریل نے اپنے ڈیبیو میچ میں اچھا ساتھ دیتے ہوئے بہترین بلے بازی کی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گیندبازوں نے بھی اچھی لائن سے بولنگ کر کے جیت میں بھرپور کردار ادا کیا۔ پہلی اننگ میں گیند اتنا ٹرن نہیں کر رہی تھی اس لیے میں زیادہ آگے نہیں بڑھ رہا تھا، لیکن دوسری اننگ میں گیند ٹرن ہو رہی تھی۔ ایل بی ڈبلیو سے بچنے کے لیے میں آگے بڑھ کر کھیل رہا تھا اور اس سے سنگلز بھی آسانی سے حاصل ہورہے تھے۔ روہت بھائی نے نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے فرسٹ کلاس کرکٹ کی طرح سمجھیں، یہ زیادہ مختلف نہیں ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست، سیریز پر بھارت کا قبضہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.