ETV Bharat / sports

چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست، سیریز پر بھارت کا قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 2:47 PM IST

Updated : Feb 26, 2024, 3:01 PM IST

IND vs ENG 4th Test رانچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز پر 3-1 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلی اننگ میں 90 اور دوسری اننگ میں ناٹ آوٹ 39 رنز بنانے والے وکٹ کیپر دھرو جوریل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رانچی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ہے۔ دھرو جریل اور شبمن گل نے شاندار بلے بازی کرکے بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔

192 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے روز بھارت نے 118 رنز کے اسکور پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے تھے۔ لیکن اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دھرو جریل نے شبمن گل کے ساتھ اچھی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ پہلی اننگز 352 پر آل آوٹ: ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 352 رنز بنائے۔ ایک وقت انگلینڈ کی 5 وکٹیں 112 رنز کے اسکور پر ہی گر چکی تھیں۔ پہلے سیشن میں 5 وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ نے شاندار واپسی کی اور اس سیریز کا دوسرا سیشن بغیر کوئی وکٹ گنوائے کھیلا۔ جو روٹ کی شاندار سنچری اور اولی رابنسن کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ پہلی اننگز میں 352 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

اس اننگز میں جیک کرولی نے 42، جونی بیئرسٹو نے 38 رنز، وکٹ کیپر بین فاکس نے 47 اور جو روٹ نے 122 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان بین اسٹوکس نے 3 رنز اور اولی رابنسن نے 58 رنز بنائے۔ شعیب بشیر اور جیمز اینڈرسن صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آکاش دیپ نے 3 وکٹیں، محمد سراج نے 2 وکٹیں، جڈیجہ نے 4 اور اشون نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی پہلی اننگز 307 رنز پر سمٹی: انگلینڈ کے 353 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی بھارتی ٹیم نے پہل اننگز میں صرف 307 رنز ہی بنا سکی جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 47 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال نے پہلی اننگز میں 73 اور دھرو جوریل نے 90 رنز بنائے۔

شوبھمن گل 38 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ گزشتہ میچ میں سنچری کرنے والے کپتان روہت شرما 2، رویندر جڈیجہ 12، اشون 1، رجت پاٹیدار 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے سرفراز خان دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں فلاپ ہو گئے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے 28 اور آکاشدیپ نے 9 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز 145 رنز پر ڈھیر: بھارت کے 307 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد 47 رنز کی برتری کے ساتھ آنے والی انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 145 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔ جس کی وجہ سے بھارت کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 192 رنز درکار تھے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے جیک کرولی کے 60 رنز کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز 30 رنز سے اوپر نہ پہنچ سکا۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے جو روٹ 11 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حیدرآباد ٹیسٹ میں 196 رنز بنانے والے اولی پوپ صفر پر آوٹ ہوگئے۔ بین ڈکٹ 15، جونی بیرسٹو 30، بین اسٹوکس 4 اور بین فاکس 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا: انگلینڈ کو 145 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 40 رنز بنا لیے تھے۔ چوتھے دن جیسوال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد روہت شرما بھی نصف سنچری بنانے کے بعد اسٹمپ ہو گئے۔ رجت پاٹیدار لگاتار 6 اننگز میں فلاپ ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز خان دوسری اننگز میں بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد دھرو جریل اور گِل نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی اور بالترتیب 39 اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت 5 وکٹوں سے جیت دلا دی۔

Last Updated : Feb 26, 2024, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.