ETV Bharat / sports

حیدرآباد نے دلچسپ مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 10:38 AM IST

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی
حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی (etv bharat english and ani news)

Hyderabad Defeat Rajasthan نتیش کمار ریڈی (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 50ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

حیدرآباد:میچ اتنا دلچسپ تھا کہ راجستھان رائلز آخری گیند پر روومین پاول کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کی وجہ سے میچ ایک رن سے ہار گئی۔ 202 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے والی راجستھان کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں جوس بٹلر (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں کپتان سنجو سیمسن بھی پویلین (صفر) لوٹ گئے۔ ایسے میں یشسوی اور ریان نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رن بھی بنائے۔

یشسوی جیسوال نے 40 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر (67) رن بنائے۔ ریان پراگ نے 49 گیندوں پر 77 رن کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ شمرون ہیٹمائر (13)، دھرو جوریل (1)، روی اشون (1) اور روومن پاول (27) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ روی اشون (دو) رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر صرف 200 رن بنا سکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔

حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور تھنگاراسو نٹراجن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نتیش کمار ریڈی ناٹ آوٹ (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 202 رن کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما (12) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں انمول پریت سنگھ (5) 5 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایسے بحران کے وقت نتیش کمار ریڈی نے ڈیوڈ ہیڈ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 96 رن جوڑے۔ ٹریوس ہیڈ نے 44 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر (58) رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی انڈنیز کے کپتان ہاردک پانڈیا سمیت پوری ٹیم پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ - Mumbai Indians fined

وہیں نتیش کمار ریڈی نے 42 گیندوں میں تین چوکے اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ (76) کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے 19 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر (42) رن بنائے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹ پر 201 رن بنائے۔راجستھان کے لیے اویش خان نے دو وکٹ لیے۔ سندیپ شرما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.