ETV Bharat / sports

گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 10:53 AM IST

Gujarat Titans Defeated Punjab Kings سائی کشور، نور احمد اور موہت کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان شبھمن گل (35) اور راہل تیوتیا کی 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 37ویں میچ میں پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ آٹھ میچوں میں گجرات کی یہ چوتھی جیت ہے۔

گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا

موہالی:143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے چوتھے اوور میں ردھیمان ساہا (13) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے اننگ کو سنبھالا۔ گل نے 29 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر (4)، عظمت اللہ عمرزئی (13)، شاہ رخ خان (8)، راشد خان (3) رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ راہل تیوتیا نے 18 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ گجرات نے 19.1 اوور میں سات وکٹ پر 146 رنز بناکر میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔

پنجاب کنگز کی طرف سے ہرشل پٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ لیام لیونگسٹن نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور سیم کرن کو ایک ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل پربھسمرن سنگھ (35) اور ہرپریت براڑ (29) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں مہاراج یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کے کپتان سیم کرن اور پربھسمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں موہت نے پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کیا۔

پربھسمرن سنگھ نے 21 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ اس کے بعد گجرات کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے سامنے پنجاب کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ چھٹے اوور میں ہی ریلی روسو 9 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جیتیش شرما (13)، لیام لیونگسٹن (6)، ششانک سنگھ (8)، آشوتوش شرما (3)، ہرپریت سنگھ (14)، ہرشل پٹیل (0) اور ہرپریت براڑ 12 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آرسی بی کو ایک رن سے ہرایا - KKR beat RCB by 1 run

پنجاب کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔گجرات کی طرف سے سائی کشور نے چار وکٹ لئے۔ نور احمد اور موہت شرما نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ راشد خان کو ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.