ETV Bharat / sports

ویمنز ہاکی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا اور امریکہ کا مقابلہ کرے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 8:39 PM IST

ویمنز ہاکی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا اور امریکہ کا مقابلہ کرے گی
ویمنز ہاکی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا اور امریکہ کا مقابلہ کرے گی

FIH Pro Hockey ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ میں ہفتہ کو آسٹریلیا اور اتوار کو امریکہ سے مثبت سوچ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

راؤرکیلا:ہندستانی کپتان سویتا نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ ہار گئے تھے لیکن اس بار ہماری توجہ جیت پر ہے اور ہم اپنا 100 فیصد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ہمارے ساتھ ایک ہی انداز سے کھیلتا ہے،" ۔ ان کی فنشنگ بہترین ہے۔ ہمارا مقصد انہیں روکنا اور آمنے سامنے کی لڑائی جیتنا ہوگا۔

پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی سویتا پونیا کی زیرقیادت ہندوستانی خواتین کی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے موجودہ سیزن میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے اور پانچ میں سے چار میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں اسے چین کے خلاف 1-2، ہالینڈ کے خلاف 1-3 اور آسٹریلیا کے خلاف 0-3 سے شکست ہوئی۔ بھونیشور لیگ کے آخری میچ میں ہندستان نے امریکہ کو 3-1 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹی، انگلینڈ کی عمدہ شروعات

حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف زیادہ سازگار نتائج ملے ہیں، جس میں اس ماہ کے شروع میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 کے بھونیشور لیگ میں 3-0 سے جیت بھی شامل ہے، لیکن ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اپنی 1-0 کی فتح دہرانے کی کوشش کرے گی۔ہندوستانی ٹیم ہفتہ کی رات رورکیلا میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی اور اتوار کو امریکہ کا مقابلہ کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.