ETV Bharat / sports

ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹی، انگلینڈ کی عمدہ شروعات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 2:27 PM IST

Updated : Feb 16, 2024, 6:00 PM IST

Ind VS Eng 3rd Test: روہت شرما،رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرفراز خان کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان کی ٹیم آج اپنی پہلی اننگ میں 445 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔انگلینڈ نے اپنی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 207 رن بنا لئے ہیں۔

ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹی،مارک ووڈ نے چار وکٹ لئے
ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹی،مارک ووڈ نے چار وکٹ لئے

راجکوٹ: سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان کی پہلی اننگ 445 رنوں پر سمٹ گئی۔جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 31 رن بنا لئے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک کرولی اور بین ڈوکیٹ نے اننگ کی شروعات کی۔جیک کرولی چھ رن اور بین ڈوکیٹ18 رن بنا کرناٹ آوٹ ہیں۔

اس سے قبل ہندوستان کی پہلی اننگ کی ایک منفی بات یہ ہے کہ پانچ رنوں کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہندوستان نے اپنے کل اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے مزید 119 رن بنائے۔ کھیل کے دوسرے دن کلدیپ یادو (چاررن) بنا کر آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے۔اس کے بعد رویندر جڈیجہ 112 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز دروبھ جرل 42 رنوں کی عمدہ اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ روی چندر اشون 37 رن اور جسپریت بمراہ 26 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔محمد سراج 3 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان کی پوری ٹیم 13.5 اوورز میں 445 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز خان کے رن آؤٹ پر رویندرا جڈیجا کا ردعمل، کہا یہ میری غلط کال تھی

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ رہان احمد کو دو جبکہ جیمس اینڈرسن، تام ہارٹلی اور جو روٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل راجکوٹ ٹیسٹ میچ کے پہلےدن وہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرفراز خان کی نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں پر 326 رن بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2024, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.