ETV Bharat / sports

ریحان احمد ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ ہندستان چھوڑ کر وطن واپس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 23, 2024, 7:11 PM IST

Rehan Ahmed انگلینڈ کے لیگ اسپنر ریحان احمد ذاتی وجوہات کی بنا پر ہندوستان میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز درمیان میں ہی چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے اس کی اطلاع دی ہے۔

ریحان احمد ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ ہندستان چھوڑ کر وطن واپس
ریحان احمد ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ ہندستان چھوڑ کر وطن واپس

رانچی:انگلینڈ کے لیگ اسپنر ریحان احمد کو کنبہ کی وجوہات کے سبب ہندوستان کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس جانا پڑا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریحان سیریز میں واپس نہیں آئیں گے اور انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

19 سالہ ریحان نے ہندستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں میں ریحان نے 44 کی اوسط سے مجموعی طور پر گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں وشاکھاپٹنم میں 153 رن کے عوض چھ وکٹ بھی شامل ہیں۔

وہ رانچی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ ریحان کی وطن واپسی کی صورتحال جمعرات کی سہ پہر رانچی ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔ ریحان جمعرات کو انگلینڈ کے آخری پریکٹس سیشن میں بھی شامل تھے۔ وہ آج وطن روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رانچی ٹیسٹ: جوروٹ کی سنچری، انگلینڈ 7 وکٹ پر 302 رنز

غور طلب ہے کہ ریحان احمد ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں توقعات کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ریحان احمد نے اب تک کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں میں 44.00 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔وہ رواں سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والوں میں چوتھے مقام پر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.