ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے بالروں کی شاندار گیندبازی، آسٹریلیا کے نو وکٹوں پر 279 رنز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 1:47 PM IST

نیوزی لینڈ کے بالروں کی شاندار گیندبازی ،آسٹریلیا کے نو وکٹوں پر 279رنز
نیوزی لینڈ کے بالروں کی شاندار گیندبازی ،آسٹریلیا کے نو وکٹوں پر 279رنز

Aust Vs NZ Ist Test کیمرون گرین کی 103 رن کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹسٹ میچ میں ابتدائی جھٹکوں سے نجات حاصل کی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک نو وکٹوں پر 279 رن بنائے۔

ویلنگٹن:آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے ایک موقع پر 89 رنوں پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آسٹریلوی اوپنر اسٹیو اسمتھ نے 31 رنز بنائے۔ وہ بلنڈن کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارنس لبو شائن ایک رن پر اسکاٹ کگیلن کے ہاتھوں مچل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ 33 رنز بنا کر ہنری کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ ایک رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے، مچل مارش 40، ایلکس کیری 10 ، مچل اسٹارک نو، پیٹ کمنز 16 رنز اور نیتھن لیون پانچ رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی نو وکٹیں گرا دیں۔ کینگرو بلے بازوں کو ان کی جارحانہ بالنگ کے سامنے کوئی کامیابی نہیں ملی اور وہ ایک ایک کر کے 'تو چل میں آیا' کی طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 155 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103 رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹسٹ کریئر کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 20 اوورز میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ، عثمان خواجہ، مارش اور نیتھن لیون کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ ولیم اورورک اور اسکاٹ کگلیکن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ راچن روندر نے ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 85 اوورز میں نو وکٹوں پر 279 رنز بنا لیے تھے اور گرین 103 ناٹ آوٹ اور ہیزل ووڈ صفر پر کریز پر موجود تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.