ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ منی بس سٹینڈ سے ہودری جانے والی سڑک خستہ حال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 7:08 PM IST

کشتواڑ منی بس سٹینڈ سے ہودری جانے والی سڑک خستہ حال
کشتواڑ منی بس سٹینڈ سے ہودری جانے والی سڑک خستہ حال

Bad Condition Of Link Road ضلع کشتواڑ میں منی بس اسٹینڈ سے ہودری جانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی باشندوں بالخصوص طلبا و طالبات کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشتواڑ منی بس سٹینڈ سے ہودری جانے والی سڑک خستہ حال

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں واقع منی بس اسٹینڈ سے ہودری جانے والی رابطہ سڑک کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رابطہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر علاقہ ہودری واقع ہے وہاں جانے والے مقامی باشندوں کا روزانہ اس علاقہ سے گزر ہوتا ہے ۔ اس علاقے میں کارتک سومی مندر واقع ہے۔ علاقے میں مندر واقع ہونے کے سبب دور دراز کے علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد یہاں آمد ہوتی ہے۔

اس مندر میں سالانہ جاگرن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ایک لاکھ کے قریب لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ہودری کارتک سومی مندر جانے والی سڑک کی خستہ حالت ہے۔ علاقے میں نکاسی نظام بھی ابتر ہے۔ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیچڑ سے بھری خستہ حال سڑک، عوام کے لیے پریشان کن

اس علاقے میں الہلال نام کا ایک پروائیوٹ بھی ہے۔ اس میں پانچ سو سے زاید بچے زیر تعلیم ہیں۔ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے اسکولی طلبا و طالبات کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ ہودری جانے والی سڑک کی جلد سے جلد مرمت کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.