ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا - WIFE Killed Husband

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 4:44 PM IST

WIFE Killed Husband In Jammu جموں میں ایک خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کراپنے شوہر کا قتل کردیا۔قتل کے واقعہ کے منظرعام پرآنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے اس معاملے میں خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا
بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا

جمون:شادی شدہ خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔کاتون اور اس کے عاشق نے پوری تیاری اور حکمت کے ساتھ قتل کی سازش کی۔ قتل کے بعد اسے ایک حادثہ بنا دیا گیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت نریش چندر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈومنہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقتول کا اصل تعلق بھدرواہ سے تھا جو اس وقت پونی چک کے علاقے میں مقیم ہے جبکہ ملزم کا تعلق بھی بھدرواہ سے ہے اور اس وقت پونی چک میں رہائش پذیر ہے۔معلومات کے مطابق 7 اپریل کی رات پولیس کنٹرول روم جموں میں گاندھی نگر اسپتال سے ایک کال موصول ہوئی۔ بتایا گیا کہ ہسپتال میں حادثہ پیش آیا۔

ایک خاتون اپنے شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی۔ شوہر کی موت ہو گئی ہے جبکہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پی سی آر نے ڈومنہ پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع دی۔ ڈومنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروا دی۔ اس کے علاوہ ان کی بیوی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد سڑک حادثہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ دونوں اسکوٹی پر جارہے تھے تبھی پونی چک کے علاقے سیودہ پہنچے تو نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ وہ اسے آٹو رکشا میں گاندھی نگر اسپتال لے گئی چونکہ اس کے جسم اور چہرے پر زخموں کے نشانات تھے، پولیس نے اسے سڑک حادثہ سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہیڈ ماسٹر کے گھر سے پستول اور دو گرینیڈ برآمد: پولیس - school headmaster arrested

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کردی۔ خاتون کا بیان بھی دوبارہ لیا گیا تاہم اس کے بیانات حادثے کی وجوہات سے میل نہیں کھا رہے۔ پولیس نے کئی جگہوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی لیکن حادثے میں ملوث گاڑی کہیں نہیں ملی۔ اس دوران پولیس نے گاندھی نگر ہسپتال کی فوٹیج حاصل کی۔ جہاں سے اسکوٹر برآمد ہوا جس پر دونوں سوار تھے۔ پولس نے خاتون سے پوچھا کہ اگر وہ دونوں آٹو رکشا میں آئے تو اسکوٹی کو ہسپتال کون لایا؟ اس پر معلوم ہوا کہ خاتون کا عاقش یہ اسکوٹی لائے تھے۔ پولس نے بھانو کو پکڑا اور پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں نے قتل کیا ہے اور اسے ایک حادثہ کی شکل دینے کی ناکام کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.