ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے پانچ مرحلوں میں ہونگے انتخابات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 5:52 PM IST

کب ہونگے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات
کب ہونگے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات

Lok Sabha Elections 2024 جموں و کشمیر کی پانچ لوک سبھا نشستوں کے لیے انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوں گے جبکہ ووٹنگ چار جون کو ہوگی۔

سرینگر (جموں و کشمیر): الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا عمل پانچ مرحلوں میں ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا آغاز فیز 1 (اُدھم پور) میں 19 اپریل کو ووٹنگ کے ساتھ ہوگا، اس کے بعد فیز 2 (جموں) 26 اپریل کو، فیز 3 (اننت ناگ) 7 مئی کو، فیز 4 (سرینگر) 13 مئی، اور فیز 5 (بارہمولہ) 20 مئی کو۔ ان مراحل کے اختتام کے بعد ووٹوں کی حتمی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ جو 19 اپریل سے شروع ہوں گے اور یکم جون کو اختتام ہوں گے۔ اور ووٹوں کی گنتی چار جون کو عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمشنر نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو حفاظتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا الیکشن کے بعد منعقد کرانے کی یقین دہانی کی۔ میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ’تنظیم نو قانون‘ اور بعد ازاں حد بندی کی وجہ سے منعقد نہیں ہوئے۔ تنظیم نو ایکٹ میں ضروری ترمیم تاخیر سے ہوئی ہے اور بعد ازاں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ اور تخصیص بھی بدل گئی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2014میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس لائیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.