ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا عوامی مطالبہ - Unscheduled power cuts

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 6:40 PM IST

Unscheduled Power Cuts Irk Tral Residents: ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ’’تکینکی خرابی‘‘ کی وجہ سے بجلی سپلائی گذشتہ کئی دنوں سے متاثر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترال۔۔ بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا عوامی مطالبہ
ترال۔۔ بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا عوامی مطالبہ (ETV Bharat Urdu)

ترال۔۔ بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا عوامی مطالبہ (ETV Bharat Urdu)

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی سپلائی میں بار بار خلل آنے کی وجہ سے لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے شیڈول تو جاری کیا ہے تاہم اس کے مطابق بجلی سپلائی نہیں کی جا رہی ہے جو کہ ’’عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مانند ہے۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی میں تخفیف سے عام آدمی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ترال کے باشندوں کے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ضلع (ترال) میں بجلی فیس میں اضافے کے باوجود بجلی کی ابتر صورتحال سے صارفین کے شب روز شدت سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کیونکہ محکمہ بجلی صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں سے چار گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کر پا رہا ہے جسکی وجہ تاجرین کے ساتھ ساتھ طلباء کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔ لوگوں نے بجلی تخفیف کو ظلم کے ساتھ تعبیر کرتے ہوئے کہا: ’’بجلی تخفیف غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترال علاقے میں بجلی کا حال بے حال ہے اور بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافے کے باوجود بجلی کا کہیں نام ونشان نہیں ہے اور لوگ تنگ آمد بہ جنگ آمد سڑکوں پر نکلنے کو مجبور ہیں۔‘‘ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ترال میں فی الوقت جو بحران بجلی کا ہے وہ اب تک کبھی نہیں دیکھا گیا ہے حالانکہ ماضی کے مقابلے میں لوگ کئی گنا بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود بجلی سپلائی میں بہتری نہیں لا جا ہی ہے۔

لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’افسوس کا مقام ہے کہ اسمارٹ میٹر کئی علاقوں میں نصب کیے جانے کے باوجود بھی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘ ترال کی جملہ آبادی نے محکمہ بجلی سے سپلائی میں معقولیت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، محکمہ بجلی کے ایک سینئر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نمایندے کو بتایا کہ ’’کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہو رہی تھی لیکن اب محکمہ نے جو شیڈول مشتہر کیا ہے اب اسی حساب سے صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے لیے محکمہ وعد بند ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جب ہائی کورٹ میں ہوئی بجلی گل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.