ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے سے دو کمسن لڑکیاں زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 11:57 AM IST

Updated : Mar 1, 2024, 2:40 PM IST

Rajouri Blast راجوری پولیس کے مطابق دو کمسن لڑکیاں اُس وقت زخمی ہو گئیں جب انہوں نے اسکول سے لوٹتے وقت سڑک پر پڑے بارودی مواد کے ساتھ کھیلنا شروع کیا اور مواد ان کے ہاتھوں میں دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی
سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی

راجوری (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع راجوری کے ڈنگی برہمنہ علاقے میں ایک اسکول سے واپس آنے کے دوران دو کمسن بچیاں راستے میں پڑے بارودی مواد کے پھٹنے سے زخمی ہوگئیں۔ بچیوں کے دونوں ہاتھ جھلسنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت دس سالہ تصویر کوثر دختر محمد رزاق ساکنہ ڈنگی برہمنہ اور 15سالہ صائمہ کوثر دختر محمد مشتاق ساکنہ ڈنگی برہمن گائ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں اسکول سے گھر واپس آرہی تھیں اور انہوں نے سڑک پر پڑے بارودی مواد کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا اور ہاتھوں میں لینے کے ساتھ ہی بارودی مواد دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے سبب دونوں لڑکیوں کے ہاتھوں میں چوٹیں آئی ہیں۔ جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کی انگلیوں پر گہرے زخم ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ راستے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد تھا اور وہ کہاں سے آیا؟ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کونے کونے کی تلاشی کے ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بندیل کھنڈ گورو مہوتسو میلے میں دھماکہ، چار بچے ہلاک

اس واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے گاؤں میں مشترکہ محاصرے اور تلاشی کارروائی کی، جس میں دو درجن سے زائد ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹونیٹرز کی نوعیت اور ان کے ماخذ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہ فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران تحقیقات کی نگرانی کے لیے آپریشن کے مقام پر مستعد ہیں جبکہ ڈیٹونیٹر کی برآمدگی کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Last Updated :Mar 1, 2024, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.