ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسند اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 10:16 PM IST

two-hybrid-militants-arrested-with-arms-and-ammunition-in-baramulla-kashmir
بارہمولہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسند اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

Hybrid Militant arrested سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بارہمولہ ضلع کے بونیار علاقے میں دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس نے دونوں افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا سدعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خنجر ڈویژن پیر پنجل بریگیڈ اور بارہمولہ پولیس نے ایک مشترکہ ٹیم نے سوشل میڈیا گروپس میں دراندازی کرنے اور درست ٹریکنگ کے بعد دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دوعی کیا ہے۔ ان ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو پکڑ کر سکیورٹی فورسز نے 26 جنوری کے موقع پر ایک بڑے سانحہ کو ٹال دیا ہے۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے 2 پستول، 2 دستی بم، 2 میگزین، 24 راؤنڈ، 1 سائلینسر اور دیگر اشتعال انگیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس حوالے سے دونوں افراد کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں فی الوقت 91 عسکریت پسند سرگرم، سی آر پی ایف

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین نے 30 دسمبر 2023 کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یونین ٹریٹری میں عام شہریوں ، سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کے مطابق امسال 55 غیر ملکیوں سمیت 76 عسکریت پسند ملیٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملیٹینٹ بھرتیوں میں 80 فیصد، عسکریت پسندی کے واقعات میں 63فیصد ، پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں میں 71فیصد کمی آئی ہے۔پولیس چیف کے مطابق پتھراو اور ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.