ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کے تئیں لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے: کانگریس ترجمان - Lok sabha Election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 14, 2024, 8:36 PM IST

کانگریس جموں و کشمیر ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوئے تو کر رہی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہے تو یہاں پر اسمبلی الیکشن کرانے میں کیا حرج ہے۔

کانگریس ترجمان رویندر شرما
کانگریس ترجمان رویندر شرما

جموں: جموں وکشمیر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے اتوار کے روز کہا کہ بھاجپا کا منشور صرف جملہ بازی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔کانگریس ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا، ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے سے یہاں کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے۔


ان کے مطابق آفیسر شاہی کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے ہیں، جموں وکشمیر کے لوگوں میں بھاجپا کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوئے تو کر رہی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا :’اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہے تو یہاں پر اسمبلی الیکشن کرانے میں کیا حرج ہے۔‘
رویندرشرما نے کہا کہ لداخ کے لوگ بھی بھاجپا سے ناراض ہیں اور وہاں پر بھی اس حکومت کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگی اور کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں: بی جے پی نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا، ایک بھی وعدہ وفا نہ ہو سکا :وقار رسو ل وانی


ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں جہاں تک جموں کا تعلق ہے تو اس بار جموں کی دو نشستوں پر بھی کانگریس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.