ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع - HAJ 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 10:24 AM IST

Updated : May 9, 2024, 3:04 PM IST

جموں وکشمیر کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے باضابطہ طور پر شروع ہوا ہے۔ آج 322 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کیلے روانہ ہوا۔

سفر حج 2024
جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

سرینگر: جموں کشمیر سے 322 عازمین حج پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل حج ہاوس بمنہ میں حجاج کرام کے لئے قیام وطعام سے لے کر دیگر تمام تر انتظامات کئے گئے تھے۔ عازمین کو حج ہاوس سے ہوائی اڈے تک لے جانے کے لئے خصوصی ایس آر ٹی بسوں کا انتظام کیا گیا۔ سکریننگ، کاغذات کی جانچ اور کلیئرنس وغیرہ کے لیے حج ہاوس میں چیک ان کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ وہیں احرام باندھنے کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر علحیدہ علحیدہ جگہیں رکھی گئیں ہیں۔

جمعرات کی صبح عازمین کے ہمراہ ان کے رشتہ داروں نے لبیک اللہم لبیک کی سدائے بلند کیں۔ اس موقعے پر حج ہاوس بمنہ کی فضائیں روح پرور نعروں اور درود و ازکار سے گونج اٹھی۔ جموں وکشمیر میں انتظامیہ اور حج کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے عازمین خوش اور مطمئن نظر آئے۔

عازمین کی روانگی کے سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ حج ہاوس کے علاوہ ائیر پورٹ روڑ پر سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ اس موقعے پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران ، پولیس اور جموں وکشمیر حج کمیٹی کے اعلی عہدیداران عازمین کو رخصت کرنے پہنچے۔

امسال جموں وکشمیر اور لداخ سے 7 ہزار 8 عازمین حج کا فریضہ انجام دینے جارہے ہیں۔ جن میں 3 ہزار 2 سو 64 خواتین عازم بھی شامل ہیں۔ جبکہ 38 ایسی خواتین بھی ہیں جو کہ بغیر محرم کے فریضہ حج انجام دینے جارہی ہیں۔

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت احمد قریشی کہتے ہیں 6 ہزار 4 سو حجاج کرام سرینگر ایئرپورٹ سے سفر محمود پر جارہے ہیں جبکہ 5 سو سے زائد عازمین نے دہلی اور ممبئی کے امبارکیشن پوائنٹس کا انتخاب کیا ہے۔ 9 سے 15 مئی تک روزانہ کی بنیاد پر دو پروازیں عازمین کو لے کر جائیں گی جبکہ 15 سے 25 تک روزانہ صرف ایک ہی پرواز سرینگر ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔

واضح رہے جموں و کشمیر کے حجاج کرام کی روانگی کاسلسلہ 9 مئی سے شروع ہوکر 25 مئی تک جاری رہے گا۔ امسال گزشتہ برس کے مقابلے میں جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی تعداد کم ہے۔ سال 2023 یہ تعداد تقریباً 12 ہزار سے زائد تھی جو کہ اس مرتبہ کُل 7 ہزار 8 ہے۔

Last Updated : May 9, 2024, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.