ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے سیرت پر تحریری مسابقے کا انعقاد - Tehreeri Seerati Musabiqa

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 8:40 PM IST

Tehreeri Seerat competition in Anantnag اننت ناگ ضلع کے باغ نوگام اشاجی پورہ میں واقع مرکز صوت الاولیاء میں صوت الاولیاء علماء کونسل کی جانب سے ریاست گیر سیرتی تحریری مسابقے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اننت ناگ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے سیرتی تحریری مسابقہ کا انعقاد
اننت ناگ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے سیرتی تحریری مسابقہ کا انعقاد (etv bharat)

اننت ناگ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے سیرتی تحریری مسابقہ کا انعقاد (etv bharat)

اننت ناگ: اننت ناگ ضلع کے باغ نوگام اشاجی پورہ میں واقع مرکز صوت الاولیاء میں صوت الاولیاء علماء کونسل کے زیر اہتمام سیرتی تحریری مسابقہ منعقد ہوا، جس میں 300 سے زائد طلبا و طاکبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مسابقتی امتحان میں سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تحریری امتحان لیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پروگرام کا اصل مقصد نوجوان نسل کو دین اسلام کی طرف راغب کرنا ہے اور انہیں سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طرز زندگی کا حصہ بنانے پر آمادہ کرنا ہے۔

اس موقعے پر تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر کے صدر مولانا فیاض احمد رضوی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ ہم اولیائے کاملین اور بزرگان دین کے راستے کو اپنا مشن بنائیں جنہوں نے دین کی سربلندی کے لئے اپنی بے لوث خدمات انجام دیں۔ ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستہ پر چلنے کی ترغیب دی۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت صوفی حمید الدین ناگوریؒ کے عرس میں چادر پوشی

انہوں نے کہا کہ تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے ایسے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے کا مقصد نوجوانوں میں دین و اسلام کا فہم پیدا کرنا ہے تاکہ وہ سماجی برائیوں فحشیت اور منشیات سے دور رہیں، نوجوان دین اسلام کے راستے کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور محمد عربیﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہو جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.