ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں، کٹرہ اور ادھمپور سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 5:25 PM IST

Special Trains Ayodhya: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹرہ، ادھمپور اور جموں سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ 22 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا افتتاح کیا۔

Etv BharatSpecial Trains From Jammu, Katra and Udhampur to ayodhya
جموں، کٹرہ اور ادھمپور سے ایودھیا تک 3 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی:حکام

جموں: انڈین ریلوے ماہ رواں کے دوران ہی جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ، ضلع ادھمپور اور جموں سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے جا رہی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹرہ، ادھمپور اور جموں سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادھمپور سے ٹرین چلانے کا سلسلہ 16 فروری کو جبکہ جموں سے 22 فروری اور کٹرہ سے 27 فروری سے شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ادھمپور – ایودھیا – ٹرین نمبر 04680 فروری کی 16 تاریخ کو ادھمپور سے 10 بجکر 50 منٹ پر ایودھیا کے لئے روانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جموں – ایودھیا – جموں خصوصی ٹرین نمبر 04610 جموں سے 20 فروری کو 11 بجکر 55 منٹ پر ایودھیا کے لئے روانہ ہوگی، جبکہ کٹرہ – ایودھیا - کٹرہ ٹرین نمبر 04606 کٹرہ سے 27 فروری کو 10 بجرک 25 منٹ پر ایودھیا کا سفر اختیار کرے گی۔

مزید پڑھیں: رام مندر کا افتتاح، پی ایم مودی سمیت اہم شخصیات کا خطاب

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح انجام دیا۔افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے 8000 سے زیادہ خصوصی مہمان ایودھیا آئے تھے جن میں وی آئی پی، فلم اور کھیلوں کی اہم شخصیات شامل تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.