ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں دو او جی ڈبلو پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس - Public Safety Act

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 3:22 PM IST

OGW's Arrested Under PSA سوپور پولیس نے دو او جی ڈبلو کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کو ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

sopore-police-books-2-ogws-under-public-safety-act
سوپور میں دو او جی ڈبلو پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے دو او جی ڈبلو کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دو او کی ڈبلو ، اخلاق امتیاز شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکن واٹرگام، رفیع آباد اور عرفان فاروق زرگر ولد فاروق احمد زرگر ساکن سون سدنار، رفیع آباد کے خلاف پولیس نے پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ان افراد کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے، جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چند دنوں سے پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی، جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

بتادیں کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں تاکہ انہیں کسی بھی ایسے طریقے سے کام کرنے سے روکا جا سکے جو "ریاست کی سلامتی یا امن عامہ کی بحالی" کے لیے نقصان دہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.