ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونمرگ پہلی مرتبہ قومی سنو شو چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 8:13 PM IST

National SnowShoe Championship in Sonmarg سی ای او سونمرگ، ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ سونہ مرگ میں اس طرح کی چیمپئن شپ منعقد ہونا خوش آئند ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف سونہ مرگ میں سرمائی سیاحت کے طور ابھرے گی، بلکہ سرمائی کھیلوں کے نقشے پر سونہ مرگ کو آنے میں بھی اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

sonamarg-to-host-national-snowshoe-championship
سونمرگ پہلی مرتبہ قومی سنو شو چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے

گاندربل:سونمرگ سیاحتی مقام پہلی مرتبہ 8 ویں قومی سنو شو چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے کا جارہا ہے۔4 دن تک جاری رہنے والی یہ چیمپئن شپ 17 سے 20 فروری تک جاری رہے گی اور یہ ایسے پہلے موقعہ ہوگا جب اس طرح کا کوئی قومی سطح کا کھیل مقابلہ ہوں گے جوکہ سونہ مرگ میں ہورہا ہے۔

ایسے میں یہ چیمپیئن شپ جموں و کشمیر کی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگی، کیونکہ یہ گلمرگ کے بعد پہلی بار ہوگا جب سونہ مرگ میں قومی سطح کا اس طرح کا کوئی بڑا سرمائی کھیل مقابلہ منعقد ہونے جارہا ہے۔چمپئن شپ کا انعقاد جمموں وکشمیر سنو شو ایسوسی ایشن کر رہی ہے، جس میں سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت اور دیگر متعلقین اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔


خیال رہے کہ سنو شو فیڈریشن آف انڈیا ملک میں سنو شو اسپورٹ کی نیشنل گورننگ باڈی ہے جوکہ اس طرح کے سرمائی کھیل مقابلوں کا انعقاد کرتی ہیں۔ ایسے میں منعقد ہونے والے سنو شو چیمپئن شپ میں بھارت کی 13 سے 17 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےدو سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

روایتی طور پر اس طرح یہ کھیل مقابلے گلمرگ میں ہوا کرتے تھے، لیکن چند برسوں سے سونہ مرگ سردیوں کے مہینوں میں سیاحوں کے لیے کھلا رکھا گیا ہے،جس کے چلتے اسے گلمرگ کے سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لیے دوسری جگہ کے طور دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سونمرگ میں آئس سکیٹنگ کا آغاز، سیاحوں کی آمد میں اضافے کی توقع

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سونمرگ، ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ سونہ مرگ میں اس طرح کی چیمپئن شپ منعقد ہونا خوش آئند ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف سونہ مرگ میں سرمائی سیاحت کے طور ابھرے گی، بلکہ سرمائی کھیلوں کے نقشے پر سونہ مرگ کو آنے میں بھی اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.