ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برفباری ہاٹیکلچر شعبہ کیلئے نیک شگون، عوام ایڈوایزری پر عمل کریں: ماہرین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 3:15 PM IST

برفباری ہاٹیکلچر شعبہ کے لیے نیک شگون، عوام ایڈوایزری پر عمل کرے:ماہرین
برفباری ہاٹیکلچر شعبہ کے لیے نیک شگون، عوام ایڈوایزری پر عمل کرے:ماہرین

Horticulture Dept Issues Advisories: محکمہ ہاٹیکلچر نے کہا کہ اس مرتبہ وادی میں برفباری ہاٹیکلچر کے لیے نیک شگون ہے۔ لوگوں کو محکمہ جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

horticulture dept advisory

ترال: حالیہ برفباری کی وجہ سے جہاں کشمیر وادی میں عوام نے راحت کی سانس لی، وہیں برفباری کی وجہ سے باغ مالکان کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ ادھر محکمہ ہاٹیکلچر کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کشمیر میں لمبے وقت کے بعد ہوئی بارشوں اور برفباری باغاتی زمیں کے لیے مفید ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے ہاٹیکلچر ڈویولمپنٹ آفیسر اونتی پورہ سرتاج احمد نے بتایا کہ برفباری باغات کے لیے نیک شگون ہے۔ اسے ہاٹیکلچر شعبے میں نمایاں بہتری رونما ہوگی تاہم باغ مالکان کو چاہیے کہ وہ پھل دار پیڑوں کے نیچے پانی جمع نہ ہونے دیں۔ پانی کی نکاسی کا مکمل انتظام کریں تاکہ جڑوں کو نقصان نہ ہو پائے۔ سرتاج احمد نے باغ مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ کی جانب سے دیے جانے والے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اس حوالے سے کوئی بھی ضرورت پڑنے پر محکمہ کے ساتھ رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا 'آرگینک فارمنگ ولیج' بانگنڈ

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں ہاٹیکلچر شعبہ کافی بڑھ گیا ہے یہاں تک کہ لوگوں نے آبی زمینوں کو بھی باغات میں تبدیل کر کے سیب کے پیڑ لگا دیے ہیں جب کہ ہائ ڈنسٹی باغات کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.