ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے - SIA Raids South Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 1:31 PM IST

Updated : May 14, 2024, 2:08 PM IST

SIA Raids in South Kashmirغیر مقامی باشندے کے قتل کے سلسلہ میں ایس آئی اے نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں ایک درجن کے قریب مقامات پر چھاپے مارے۔

جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے (فائل فوٹو)

جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے ایک غیر مقامی باشندے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی نے جنوبی کشمیر میں کل گیارہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 87 / 2024 درج کیا گیا ہے جس کی بنا پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کی گئی جہاں 11 مقامات پر تلاشی لی گئی۔ اننت ناگ ضلع میں ایس آئی اے نے حسن پورہ، جبلی پورہ، اروانی لکٹی پورہ میں چھاپے مارے گئے۔ یہ تلاشی کارروائی خصوصی عدالت کے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی پیروی میں کی جا رہی ہے، یہ مقدمہ شروع میں بجبہاڑہ پولیس نے درج کیا تھا اور بعد میں اسے مزید تحقیقات کے لیے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ راجا شاہ ولد شنکر ساکنہ ریاست بہار نامی ایک غیر مقامی باشندے کو اپریل میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہ پیشہ کے سے ریڑھی والا تھا۔ یاد رہے کہ ایس آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے اس سے قبل بھی مختلف کیسز کے سلسلے میں کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کے کئی اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

Last Updated : May 14, 2024, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.