ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام کے کھڈونی میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت - KULGAM ROAD ACCIDENT

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 11:38 AM IST

Updated : May 3, 2024, 12:49 PM IST

Siblings Died in a Road Accident: کولگام کے کھڈونی میں سڑک حادثہ کے دوران دو سگے بھائیوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کے سبب علاقہ میں غم ورنج کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا ہے۔

Road accident in Kulgam Khatoni, two close brothers killed
Road accident in Kulgam Khatoni, two close brothers killed (ETV Bharat Urdu)

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جموں سرینگر قومی شاہراہ کے قریب واقع کھڈونی علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو بھائیوں کی موت ہو گئی۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور رنج وغم کی فضا قائم ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت عادل احمد ڈار اور شبیر احمد ڈار ولد منظور احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں کُھل دمحال ہانجی پورہ ( ڈی ایچ پورہ ) کولگام کے رہنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

سونہ مرگ حادثہ: چار سیاح ہلاک، تین کو بچایا گیا، دو ہنوز لاپتہ - Tragic Accident In Ganderbal
بتایا جارہا ہے کہ دونوں بھائی جمعہ کی صبح کسی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے تاہم کھڈونی کے مقام پر وہ نامعلوم تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی ٹیم موقعۂ واردات پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر طبی اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں سے انہیں لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں آئے روز کچھ نہ کچھ حادثات پیش آتے ہی رہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے علاقوں اور شاہراہوں پر حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرے۔

Last Updated :May 3, 2024, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.