ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں نئی ریلوے لائن کے نقشہ پر احتجاج - jammu srinagar railway project

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 3:02 PM IST

پلوامہ میں نئی ریلوے لائن کے نقشہ پراحتجاج
پلوامہ میں نئی ریلوے لائن کے نقشہ پراحتجاج

Protest in Nikloora of Pulwama: جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے ریلوے لائن متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس لائن کے مطابق نقشے میں پلوامہ کے علاقے نیلوہ کے کئی خاندانوں کے کھیت باغ اور گھر آرہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نقشہ تبدیل کر دیا جائے، کیونکہ ان کے گھرکا واحد ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔

پلوامہ: مرکزی حکومت نے حال ہی میں وادی میں نئے ریل لائن پروجیکٹوں کو بقیہ اضلاع کو جموں سرینگر ریلوے پروجیکٹ سے جوڑنے کی منظوری دی ہے، لیکن مختلف اضلاع کے لوگ اس نئے ریل لائن پروجیکٹوں کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان کے مطابق اس منصوبے سے ان علاقوں میں زرعی اور باغبانی کا شعبہ ختم ہو جائے گا۔
ضلع پلوامہ کے نیلورہ علاقے کے لوگوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس علاقے کے باغ اور کھیتوں سے گزرنے والی نئی ریلوے لائن منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں اس ریل لائن کی تعمیر انجام دی جا رہی ہے۔ احتجاج میں شامل لوگ ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریلوے لائن کے اس پروجیکٹ کو منسوخ کیا جائے۔ اس سلسلے میں منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی خاندانوں کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ زراعت ہے اور نئی ریل لائن سے ان کی آمدنی کو ختم کردے گی۔
مزید پڑھیں:آتشزدگی کے دوران 6 برسوں میں486 ہلاکتیں - Deaths During Fire Incidents
وہیں بشیر احمد بٹ نے کہا کہ یہ علاقہ مکمل طور پر زرعی اور باغبانی کے شعبے پر منحصر ہے اور اس علاقے میں نئی ​​ریل لائن اور ریلوے سٹیشن کی تعمیر سے علاقے میں کاشتکاری کا شعبہ تباہ ہو جائے گا جو کہ آبادی کی اکثریت کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم، وزیر ریلوے، لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ علاقے کے کاشتکاری شعبہ کو نقصان نہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.