ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ: مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایل جی نے ترنگا لہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 5:02 PM IST

republic-day-2024-lg-manoj-sinha-unfurls-tricolor-at-maulana-azad-stadium-jammu
Etv Bharatیوم جمہوریہ:مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایل جی نے ترنگا لہرائیں

Republic Day Jammu جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں واقع مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

یوم جمہوریہ:مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایل جی نے ترنگا لہرائیں

جموں: 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر میں مرکزی تقریب مولانا آزاد (ایم اے) اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ قبل ازیں انہوں نے بلیدان ستمب (وار میموریل) پر پھول مالا چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مارچ پاسٹ میں فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، ایس ایس بی، این سی سی کیڈٹس، اسکول کے طلبہ اور دیگر دستوں نے حصہ لیا۔ جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے اسکول کے بچوں اور فنکاروں نے حب الوطنی کے موضوع پر رنگا رنگ اور ثقافتی پروگمز پیش کیں۔


اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنچایتی اور میونسپل اداروں کے انتخابات درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل کی تکمیل کے بعد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں خطہ میں آباد مغربی پاکستان کے شہریوں کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:

یاد رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں اپنے ملازمین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اس حوالے سے جاری کردہ سرکولرس میں خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے سرکاری ملازمین کو تادیبی کارروائی کا انتباہ کیا تھا۔ جموں و کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقارب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی پرچم لہراہیں گیا اور بعد میں حب الوطنی کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.