ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام بن میں پر اسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد - Man Found Dead in Ramban

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 7:45 PM IST

Ramban police recovered dead body of udhampr resident ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والے 32سالہ شکور احمد کی لاش پر اسرار حالت میں ضلع رام بن میں برآمد ہوئی ہے۔ شکور احمد ایک مقامی نائی کی دکان پر کام کر رہا تھا۔

Etv Bharat
ضلع اسپتال رام بن (ای ٹی وی بھارت)

رام بن میں پر اسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد (ای ٹی وی بھارت)

رام بن (جموں کشمیر) : پہاڑی ضلع رام بن میں جموں کشمیر پولیس نے ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد کر کے اسے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد مارکٹ سے پولیس کو اطلاع ملی کہ پل کے نیچے ایک جوان بے ہوش حالت میں ہے۔ رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بر وقت کاروائی کر کے رضا کار تنظیم سیول کیو آر ٹی کی مدد سے لاش کو بازیاب کر لیا۔

رضاکاروں، پولیس عملہ نے فوری طور پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 32سالہ شکور احمد ولد محمد دین ساکنہ چک کنڈل، ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ شکور احمد یہاں ایک نائی کی دکان پر کام کر رہا تھا۔ متوفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شکور احمد دو بجے دوپہر تک برابر اس کے ساتھ فون پر رابطے میں تھا تاہم اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا اور دکان مالک نے انہیں اطلاع دی کہ شکور دکان پر پہنچا ہی نہیں اور اس کی لاش ڈسٹرکٹ اسپال میں ہے۔

متوفی کی اہلیہ، نازیہ بیگم کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کسی بھی بری عادت، منشیات وغیرہ میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی کسی کے ساتھ کاروبار، شراکت، لین دین یا دشمنی وغیرہ کا کوئی معاملہ تھا۔ انہوں نے حکام سے اس معاملے میں باریک بینی کے سات چھان بین کرنے اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.