ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات کو پرامن انعقاد کرنے کیلئے پولیس پُرعزم: ڈی جی پی جموں و کشمیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 9:02 PM IST

Updated : Mar 17, 2024, 10:42 PM IST

JKDGP on Lok sabha elections جموں و کشمیر ڈی جی پی آر آر سوین نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر یہاں موجود سکیورٹی فورسز کے علاوہ مزید سکیورٹی فورسز کو جموں و کشمیر لایا جائے گا تاکہ انتخابات پر امن طریقے سے منعقد ہوسکیں۔

ڈی جی پی جموں و کشمیر
ڈی جی پی جموں و کشمیر

لوک سبھا انتخابات کو پرامن انعقاد کرنے کیلئے پولیس پُرعزم: ڈی جی پی جموں و کشمیر

ڈوڈہ:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جموں و کشمیر آر آر سوین نے آج ڈوڈہ میں پولیس پبلک دربار کی صدرات کرتے ہوئے ضلع کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سُنے۔اس دوران انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس عوامی مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کیلئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کے تحت انتخابات منعقد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بھی سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی سختی سے ہدایات دی گئی ہے جس پر پولیس دن رات کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر یہاں موجود سکیورٹی فورسز کے علاوہ مزید سیکورٹی فورسز کو جموں و کشمیر لایا جائے گا تاکہ انتخابات پر امن طریقے سے منعقد ہوسکیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہےمزید سیکورٹی فورسز کو پولنگ ڈیوٹی کے لئے جموں و کشمیر لایا جائے گا'۔ انہوں نے کہا: 'سیکورٹی فورسز اور پولیس جموں و کشمیر سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہمارا روڈ میپ اور ہماری حکمت عملی واضح ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا: 'ہماری حکمت عملی واضح ہے ہمارا ایک روڈ میپ ہے اور ہم اپنے طریقہ کار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے'۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا شخص ہی سب سے بڑا مجرم ہے: آر آر سوین



ایس پی اوز کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف ڈی جی پی نے کہا: 'ان کے مسائل زیر غور ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ان کو وہ فوائد ملنے چاہئے جن کے وہ حقدار ہیں'۔ انہوں نے کہا: 'ہم ان کو اچھا معاوضہ دینا چاہتے ہیں آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو اچھے فائدے دلوانے کی کوشش کی جائے

Last Updated : Mar 17, 2024, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.