ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ کشمیر سیاسی شو: مظفر شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 10:27 PM IST

Muzaffar Shah on modi rally kashmir پی ایم مودی نے جمعرات کے روز کشمیر کے یک روزہ دورہ کے دوران بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے اس ریلی کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے۔

مظفر شاہ
مظفر شاہ

سرینگر: عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے جمعرات کو بخشی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے محض سیاسی شو قرار دیا۔

میڈیا کو ایک بیان میں شاہ نے وزیر اعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی مواد نہیں ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے میں لب کشائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا "لوگ ریاست کی بحالی کے بارے میں کم از کم ایک اعلان کی توقع کر رہے تھے، لیکن ان کی تقریر میں اس اہم مسئلے کو چھوا تک نہیں گیا۔ یہ ہمارے لوگوں کو نظر اندازی کرنے کے عمل کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ بی جے پی لوگوں کی توقعات اور امنگوں سے مسلسل محروم ہے۔

شاہ نے وادی میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے اہم مسئلے پر بھی زور دیا اور وزیر اعظم کو اپنے خطاب میں جان بوجھ کر اس معاملے کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا "کشمیری پنڈتوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کیا۔ ملک کے وزیر اعظم ہمارے معاشرے کے اس اٹوٹ طبقے کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ یہ حکومت ان سے دینا کا وعدہ کرتی رہی تھی لیکن آج انہیں اتنا مایوس کیوں کر دیا گیا ہے؟

شاہ نے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کا تذکرہ نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے اہم نکات




آنے والے انتخابات پر ریلی کے اثرات کے بارے میں، شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ اس تقریب کا حقیقی نتیجہ انتخابی نتائج کا اعلان ہونے پر سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا"آج کی سطحی نمائش، جہاں آنگن واڑی کارکنوں کو بھی بے وقوف بنایا گیا، آنے والے انتخابات میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ اس شاندار تماشے کے پیچھے کی حقیقت اس دن بے نقاب ہو جائے گی اور یہ زیادہ دور نہیں ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.