ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی دورہ کشمیر: ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں نے وزیر اعظم سے کی بات چیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 3:11 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 4:53 PM IST

Modi JK visit وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں "دفعہ 370 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔

مودی دورہ کشمیر
مودی دورہ کشمیر

ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں نے وزیر اعظم سے کی بات چیت

سرینگر: وزیر اعظم نریندرمودی نے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں اپنے خطاب سے قبل ریلے میں شریک ان کامیاب نوجوان کاروباریوں سے بات چیت کی جو کہ مختلف اسکیموں کے تحت ڈیری،فوڈ ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں نہ صرف خود روزگار کما رہے ہیں، بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس دوران مگس بانی شعبے میں کامیاب کاروباری کے طور ابھر رہے ناظم نامی ایک نوجوان سے بات چیت کی اور ان کے اس کامیاب سفر سے متعلق جانکاری حاصل کی۔اس موقعے پر مذکورہ نوجوان نے ملک کے وزیر اعظم کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

نریندر مودی نے بات چیت کے دوران ناظم سے مارکیٹنگ، سرکاری اسکیموں اور دوسروں کو روزگار فراہم کئے جانے سے متعلق بھی کئی سوالات پوچھے۔ایسے میں مذکورہ کاروباری نے محکمہ ہارٹیکلچر کی کافی تعریف کی اور اس اسکیم کا تذکرہ بھی کیا، جس کی بدولت آج ناظم نہ صرف خود باعزت اور بہتر طریقے سے روزگار کمانے لائق بن چکا بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار دینے کے اہل ہوگیا ہے۔

اس موقعے پر نوجوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ادھر مودی نے چند خواتین انٹرپرنیوز سے بھی ورچولی بات چیت کی۔یہ ایسی نوجوان خواتین کاروباری تھیں، جو کہ ڈیری اور فوڈ ٹیکنالوجی میں اپنا روزگار کمارہی ہیں۔

اس دوران نریندر مودی نے سرینگر سے تعلق رکھنے والی احتشام مجید بٹ سے بھی بات کی، جس نے اپنی تین سہیلیوں کے ساتھ بیکینگ کے شعبے میں قابل ستائش کام انجام دیا ہے۔اس دوران انہوں نے بیکینگ کے شعبہ میں دلچسپی،خود روزگا کمانے کے اپنے خواب اور دوسروں کو روزگار دینے سے متعلق وزیر اعظم کے سامنے اپنی بات رکھی۔

وہیں انہوں نے سرکاری تعاون کی بھی بات کی جس کی وجہ سے وہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوئی۔وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران ان سے بھی چند سوالات کئے اور بغور ان کے جوابات بھی سننے۔

آخر پر گاندربل ضلعے سے تعلق رکھنے والی ڈیری شعبے سے وابستہ حمیدہ بانو نامی خاتون سے بھی بات چیت کی، جس نے این آر ایل ایم کے تحت گائے پالن سے دودھ کی پیدوار میں نمایاں کامیابی پائی ہے اور اس میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بھی اپنے اس کاروباری سفر سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور این آر ایل کی اسکیم کا خاص ذکر کیا جس کے باعث اسے ایک کامیاب انٹرپرنیور بننے میں بے حد مدد ملی۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے مذکورہ کامیاب کاروباریوں کے لگن، تن دہی اور محنت کی نہ صرف ستائش کی بلکہ اپنے اپنے شعبہ میں مزید ترقی کی خاطر سرکار کی جانب سے مزید تعاون کی پیش کش بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے آج سرینگر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کانگریس اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں "دفعہ 370 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.