ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوگوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کو رد کیا: مظفر شاہ - Anantnag INDIA Alliance Convention

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 4:48 PM IST

INDIA Alliance Convention in Anantnag: عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے فیصلہ کو رد کر دیا ہے۔ بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے سے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

People rejected BJP decision to abrogate Article 370 by vote: Muzaffar Shah
لوگوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلہ کو رد کیا: مظفر شاہ (ETV Bharat Urdu)

لوگوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلہ کو رد کیا: مظفر شاہ (ETV Bharat Urdu)

اننت ناگ: انڈیا الائنس کی جانب سے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے سینئر رہنماؤں جن میں جے اینڈ کے عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ، کانگریس کے سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید، پیرزادہ محمد حسین، سی پی آئی ایم کے رہنما غلام نبی ملک اور این سی کے کوآرڈینیٹر انیس الاسلام نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے والے انڈیا الائنس کے امیدوار میاں الطاف لاروی کے لیے لوگوں کا تعاون حاصل کرنا تھا، تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں نے اجتماعی طور پر عوام سے اپیل کی کہ وہ میاں الطاف لاروی کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں، اور خطہ کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ طور پر اپنی حمایت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آرٹیکل 370 ابھی بھی زندہ ہے اور جموں و کشمیر کو واپس دیا جائے گا، مظفر شاہ

مظفر شاہ نے اپنے خطاب میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے اتحاد کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے سے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی ان کی کوششوں میں نمایاں مدد ملے گی۔ شاہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں لوگوں کی بھاری شرکت نے بی جے پی کو پیغام دیا کہ ان کی جانب سے 2019 کو لیا گیا فیصلہ انہیں قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

شاہ نے کہا کہ انڈیا الائنس کی جیت نہ صرف آرٹیکل 370 کی بحالی کی طرف ایک قدم کی نشاندہی کرے گا بلکہ قومی سیاسی منظر نامے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی اجتماعی آواز کو تقویت بخشے گا۔ دیگر سیاسی رہنماؤں نے انتخابی عمل میں یکجہتی اور فعال شرکت کا مطالبہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خطہ کے مفادات کی مؤثر نمائندگی اور حفاظت کی جائے۔ وہیں اننت ناگ اور راجوری حلقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ میاں الطاف لاروی اور جموں و کشمیر کے مستقبل کے لیے انڈیا الائنس کے وژن کی حمایت میں متحد ہوکر کھڑے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.