ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ کے دونوں صاحبزادے اور محبوبہ کی بیٹی چناوی مہم میں کود پڑے - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 4:21 PM IST

Etv Bharatomar-abdullahs-two-sons-and-mehboobas-daughter-in-election-campaign
Etv Bharatعمر عبداللہ کے دو نوں صاحبزادے اور محبوبہ کی بیٹی چناؤی مہم میں کود پڑے

لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے پورے ملک میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ تیسرے مرحلے سے چھٹے مرحلے کے دوران ہوگی۔

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں کو قاضی گنڈ میں چناوی ریلی میں دیکھا گیا جبکہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے بھی منگل کے روز جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ عمر عبداللہ کے دو صاحبزادے اور محبوبہ مفتی کی بیٹی جنوبی کشمیر میں ووٹروں کو راغب کرنے کی خاطر کارکنوں اور عام لوگوں سےملاقات کر رہے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کے روز نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک چناوی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عمر عبداللہ کے دونوں بیٹے ضامر اور ظاہر نظر آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی چناوی ریلی میں شرکت سے یہ عیاں ہو رہا ہے کہ عمر عبداللہ نے دونوں بیٹوں کو سیاست میں اتار نے کا من بنا لیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں نے کارکنوں کو گلے لگایا اور ان سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی بھی ووٹروں کو لبھانے کی خاطر چناوی مہم میں کود پڑی ہیں۔ نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز التجا مفتی نے جنوبی کشمیر میں روڈ شو کیا جس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محبوبہ مفتی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔ بتادیں کہ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف اور محبوبہ مفتی کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.