ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن کمیشن کے ساتھ توقعات وابستہ نہیں، عمر عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 7:26 PM IST

الیکشن کمیشن کے ساتھ توقعات وابستہ نہیں: عمر عبداللہ
الیکشن کمیشن کے ساتھ توقعات وابستہ نہیں: عمر عبداللہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے پس منظر میں عمر عبداللہ نے جموں اور کشمیر میں بیک وقت انتخابات، لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن، معنقد کرنے کی وکالت کی۔

الیکشن کمیشن کے ساتھ توقعات وابستہ نہیں: عمر عبداللہ

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے کام کاج پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کو ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے این سی نائب صدر عمر نے ای سی آئی کے تئیں سرد رویہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’’اس ادارے کو جمہوریت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔‘‘

عمرعبداللہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک دہائی سے (اسمبلی) انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، جس سے خطے میں جمہوری نمائندگی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔‘‘ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر نے کہا: ’’اب الیکشن کمیشن سے (ہمیں) کوئی توقعات نہیں ہیں۔‘‘

عمر عبداللہ نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی زیر قیادت ایک کمیٹی کے ذریعہ ’’ایک ملک، ایک انتخاب‘‘ One Nation One Election کی سفارش کے حوالہ سے حال ہی میں پیش کی گئی رپورٹ کو بھی اجاگر کیا اور میں ای سی آئی پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے ہی اس پر عمل شروع کرے۔ عمر نے کہا: ’’اگر وہ واقعی پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہیں، تو انہیں جموں و کشمیر سے ہی اس کی شروعات کرنی چاہئے۔‘‘ عمر نے زور دے کر کہا کہ ’’اگر وہ واقعی وَن نیشن وَن الیکشن کے تئیں سنجیدہ ہیں تو انہیں کشمیر سے ہی اس کی شروعات کرنی چاہئے، وگرنہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی پارلیمانی سیٹیوں کی قربانی نیشنل کانفرنس نہیں دے گی، عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.