ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم پی فنڈ سے ڈگری کالج ترال کو بس فراہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:29 PM IST

ایم پی فنڈ سے ڈگری کالج ترال کو بس فراہم
ایم پی فنڈ سے ڈگری کالج ترال کو بس فراہم

ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ترال علاقے کا دورہ کرکے ڈگری کالج کی طالبات، عملہ کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم پی فنڈ سے ڈگری کالج ترال کو بس فراہم

پلوامہ (جموں کشمیر) : ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایم پی فنڈ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کو ایک بس وقف کی۔ کالج انتظامیہ نے ممبر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک مختلف تقریب منعقد کی گئی اور حسنین مسعودی نے کالیج اسٹاف اور طلبا سے مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔ ایم پی نے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ معیار کی دستیابی کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی۔

حسنین مسعودی نے اسٹاف ممبران اور طلباء سے بات چیت کی اور تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی اہمیت پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء بالخصوص لڑکیوں کو کالج جانے کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولت کی اشد ضرورت رہتی ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ڈگری کالج ترال کو بس وقف کی ہے تاکہ دور دراز دیہات میں رہائش پذیر طالبات کو کالج آنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: ممبر پالیمنٹ نے لیا پلوامہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ترال کے دوران کے دوران مسعودی کے ہمراہ سابق ایم ایل اے ترال ڈاکٹر غلام نبی بھٹ اور نیشنل کانفرنس کے دیگر قائدین بھی تھے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے حسنین مسعودی نے بتایا کہ ترال علاقے میں جملہ ترقی کے لیے انہوں نے ایم پی فنڈ سے کئی پروجیکٹس میں معاونت کی ہے اور انکی کوشش رہے گی کہ ترال کی جملہ ترقی کے لیے وہ مزید کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.