ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سانبہ میں موٹارشیل دھماکہ، مقامی شہری شدید طور پر زخمی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 12, 2024, 3:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

mortar shell explodes in samba منگل کے روز سانبہ ضلع کے چاندلی گاؤں میں ایک موٹار شیل پھٹنے سے مقامی شہری شدید طور پر زخمی ہوا۔ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے چاندلی گاؤں میں موٹار شیل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سانبہ ضلع کے چاندلی گاؤں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک موٹار شیل پھٹنے سے مقامی شہری شدید طور پر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ سانبہ کے چاندلی علاقے میں موٹار شیل دھماکے میں مقامی شہری جس کی شناخت چندیل سنگھ ولد پورن سنگھ کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے سے دو کمسن لڑکیاں زخمی


بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں، وہیں ہزاروں لوگ ان دھماکوں کے بعد معذوری کی زندگی گزار رہے ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.