ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرواعظ پانچ برس بعد جمعتہ الوداع پر جامع میں وعظ وتبلیغ کی مجلس سے خطاب کریں گے - jumat ul vida prayers

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:52 PM IST

میرواعظ
میرواعظ

Jumat ul Vida at Jamia Masjid Srinagar: تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز 2:30 بجے ادا کی جائے گی، جب کہ میر واعظ 12:40 بجے خطبہ شروع کریں گے۔

سرینگر: میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق پانچ برس بعد جمعتہ الوداع جامع مسجد سرینگر میں ادا کریں گے۔ جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز اڑھائی بجے ادا کی جائے گی جب کہ میر واعظ 12 بج کر 40 منٹ پر پر وعظ و تبلیغ کی مجلس سے خطاب کریں گے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد کے بیان کے مطابق مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز ٹھیک 2 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جب کہ میرواعظ 12 بج کر 40 سے وعظ و تبلیغ کی مجلس سے خطاب کریں گے۔ انجمن اوقاف کے فیصلے کے مطابق اس سال جمعتہ الوداع کی تقریب ”یوم توبہ و استغفار'' کے طور پر منایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ تقریباً پانچ سال کے عرصے کے بعد میرواعظ جمعتہ الوداع کی نماز ادا کریں گے گذشتہ کل انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے عہدیداروں اور اراکین کا ایک غیر معمولی اجلاس اوقاف کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں اوقاف کے صدر دفتر پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں مرکزی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازیوں اور زائرین کی سہولیات کی خاطر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

مزید پڑھیں: اگر حالات ٹھیک ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آئے روز قدغنیں عائد کی جاتی ہیں: میر واعظ
اس موقعے پر میرواعظ نے انجمن کے عہدیداروں اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ خصوصیت سے جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر کے مواقع پر بجلی، پانی، صفائی، فرش و فروش اور دیگر داخلی انتظامات کے تئیں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ کسی کو بھی تکلیف یا شکایت کا موقع نہ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.