ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن علاقہ میں المناک آگ کی واردات پر میرواعظ کشمیر کا اظہار افسوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 9:53 PM IST

Ramban Fire Incident رامبن کے اکھڑہال علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں تین بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، اس دوران ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Etv Bharatmirwaiz-expressed-regret-on-killing-of-three-siblings-in-fire-incident-in-ramban
رامبن علاقہ میں المناک آگ کی واردات پر میرواعظ کشمیر کا اظہار افسوس

سرینگر:میرواعظ نے ضلع رامبن کے رامسسو میں آگ کی ایک المناک واردات کے دوران ایک ہی کنبے کی تین بہنوں کی آگ میں جھلسنے کے بعد موت واقع ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متوفین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔

ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اوقاف اور انجمن نصرۃ الاسلام کے دیرینہ ممبر اور خیرخواہ ریٹائرڈ چیف انجینئر عبدالمجید میر ساکنہ نگین حضرت بل کی شریک حیات کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے، غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

اس دوران مرحومہ کی نماز جنازہ کی پیشوائی میرواعظ کشمیر اور انجمن اوقاف کے صدر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے انجام دی اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: رامبن: آتشزدگی حادثے میں تین بہنیں جل کر جاں بحق

انجمن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عبدالمجید میر اور ان کے پورے خاندان کے میرواعظ خاندان کے ساتھ نہ صرف گہرے اور قریبی تعلقات ہیں، بلکہ ان کے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے بھی ان کے میرواعظ خاندان کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔

میرواعظ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو انتہائی نیک، پارسا اور دینی جذبے سے سرشار خاتون قرار دیا۔میرواعظ نے اس سانحہ پر جناب عبدالمجید میر، ان کے فرزندان فہیم میر اور جناب ڈاکٹر فیصل میر اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.