ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست، 25 امیدواروں نے داخل کیے کاغذات نامزدگی - Anantnag Rajouri parliamentary seat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:10 PM IST

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست، 25 امیدواروں نے داخل کیے کاغذات نامزدگی
اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست، 25 امیدواروں نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

Anantnag Rajouri parliamentary seat اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آج آخری تاریخ تھی، محبوبہ مفتی سمیت میاں الطاف پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی دوڑ میں آمنے سامنے ہونگے۔ کُل 25 امیدواروں نے نامزدگی داخل کئے ہیں جن میں سے کل دو خواتین شامل ہیں۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست، 25 امیدواروں نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

اننت ناگ (جموں کشمیر) : اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جن میں سے 17 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ اس طرح اس نشست پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقابلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔ وہیں اس نشست پر محض دو خواتین نے کاغذات جمع کیے ہیں۔ اننت ناگ نشست کے لئے جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ان کی تفصیلات اس طرح ہے:

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس (این سی) کے میاں الطاف، جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس، جے کے این ایف کے مظفر احمد شیخ، ڈی پی اے پی کے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، گلشنہ اختر(آزاد)، سجاد احمد ڈار(آزاد)، جاوید احمد ڈار(آزاد)، شیخ عمران (آزاد)، دلیپ کمار پنڈتا (آزاد)، سشیل باگرنگی ( نیشنل عوامی پارٹی)، بلدیو کمار (آزاد) علی محمد وانی (آزاد)، رویندر سنگھ (آزاد)، عبدالرؤف ملک (آزاد)، امتیاز احمد نجار (نیشنل لوک تانترک) ارشد احمد لون (پینتھرس پارٹی)، سمیر احمد پرے (آزاد)، عبدالغنی بھٹ (بھارت جوڑو پارٹی)، عبدالرؤف نائیک (آزاد) کرم جیت سنگھ (آزاد)، چودھری جاوید احمد آل انڈیا فارورڈ بلاک، علی محمد وانی (آزاد) توصیف احمد راتھر (آزاد) اور الیاس احمد کمار(آزاد امیدوار)۔

ریٹرننگ (ڈسٹرکٹ الیکشن) آفیسر اننت ناگ، سید فخرالدین حامد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 25 امیدواروں نے 28 نامزدگی فارم داخل کئے ہیں ان میں سے 3 امیدواروں نے دو دو مرتبہ کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔ فخرالدین حامد نے کہا کہ 20 مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور اس کے بعد آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان (سمبل) الاٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 7 مئی کو نکلیں اور اس جمہوری عمل میں بھرپور مظاہرہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر سیاسی پارٹیوں کی سب سے زیادہ توجہ مرکوز ہے۔ اس نشست پر کئی قد آور سیاسی رہنماؤں کے درمیان مقابلہ ہے، جن میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف لاروی، اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس کے درمیان زبردست مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ اس نشست پر بی جے پی نے اپنا امیدوار میدان میں نہیں اتارا ہے، تاہم عمر عبداللہ نے بی جے پی پر اس نشست پر اپنے پراکسی امیدوار میدان میں اتارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کشمیریوں کی شناخت صلب کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

واضح رہے کہ اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 12 اپریل کو شروع ہوا تھا، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل تھی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے جبکہ اس نشست پر 7 مئی کو انتخابات ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.