ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ عروج پر - Lok sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 7:12 PM IST

نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ
نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ

War of words between NC, PC: پارلیمانی انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے مابین لفظی جنگ شدومد کے ساتھ جاری ہے۔ آج نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے ایک دوسرے پر شدید نکتہ چینی کی۔

نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ زوروں پر

سرینگر: فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کو سجاد لون، غلام نبی آزاد اور الطاف بخاری پر افسوس ہے۔ وہ ایک ایسے شخص کی حمایت کر رہے ہیں جس کی شکست یقینی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف ان کا رویہ کیا ہے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی واپس اقتدار میں دوبارہ آ جاتی ہے تو کیا مسلمان ہندوستان اور جموں کشمیر میں محفوظ رہیں گے۔

فاروق عبداللہ کے بیان کے فورا بعد پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے فاروق عبداللہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کو سوال کرنے سے پہلے اپنے گھر میں دیکھنا چاہیے کہ کیا ان کے گھر میں اسلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کی وجہ سے کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مسلمان خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کو بی جے پی کے فرقہ وارانہ رویہ کا شکار بناتے ہیں۔ فاروق عبداللہ کو یہ الزام تراشی بند کرنی چاہیے اور اپنے گھر کا اسلام ٹھیک کرنا چاہیے۔

سجاد لون نے کہا کہ این سی ان پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ بے جے پی کے ساتھ ہیں، لیکن جب بابری مسجد شہید ہوئی اور مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، اس کے بعد نیشنل کانفرنس بی جے پی اور شیو سینا کے ساتھ اقتدار میں نہیں بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیاں پی ڈی پی میں شامل

سجاد لون نے دعویٰ کیا کہ فاروق عبداللہ بی جے پی کی ہدایت پر مذہبی بیانات دیتے ہیں۔ بی جے پی کے لیے انتخابات کے دوران فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف بولنے کے لیے مواقع کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.