ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں نوجوانوں کا تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:00 PM IST

رامبن میں نوجوانوں کا تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج
رامبن میں نوجوانوں کا تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

Youth Protest In Ramban رامبن ضلع میں مقامی باشندوں نے کبیرا کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پر ماروگ اور ڈگڈول کے درمیان جاری فار لائن ٹنل کے تعمیراتی کاموں کے لئے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ہم روزگار کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

رامبن میں نوجوانوں کا تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

رامبن :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ماروگ سے ڈگڈول کے درمیان جاری فور لین ٹنل کے تعمیری کام جاری ہے ۔

ٹاٹا پروجیکٹس کی جانب سے تعینات کبیرا کمپنی پر تعمیراتی کاموں کے لئے مقامی باشندوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔مقامی باشندوں نے کمپنی کے خلاف روزگار نہ دئے جانے پر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے مقامی بے روزگار نوجوان احتجاج کر رہے ۔ انہیں تعمیری کمپنی کی جانب سے روزگار مہیا کرایا جائے لیکن اس جانب ٹاٹا پروجیکٹس نیشنل ہائے وئے اتھارٹی آف انڈیا کے عہدیداران کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی کی عدم توجہی کے سبب مقام نوجوان سخت ناراض ہے ۔ڈی ڈی سی ممبر و سابق بے جے پی ضلع صدر راکیش ٹھاکر بھی موقع پر پہنچے اور احتجاجی نوجوانوں کے مظاہرے کی حمایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:رہائشی مکانات اور ایک پرائمری اسکول میں دراڑ، باشندوں میں دہشت کا ماحول

ڈی ڈی سی ممبر نے کہاکہ مقامی لوگوں کو روزگار سے محروم رکھنا سخت نا انصافی ہے ۔اس لئے جب تک انہیں ٹاٹا پروجیکٹس کی جانب سے روزگار فراہم نہیں کی جاتی ہے نوجوانوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.