ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریل کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے کیلئے منوج سنہا کا وزیر اعظم کا شکریہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 12, 2024, 4:28 PM IST

Etv Bharatlg-sinha-expresses-gratitude-to-pm-modi-for-revolutionising-rail-coonectivity-in-jk
جموں وکشمیر میں ریل کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے کیلئے منوج سنہا کا وزیر اعظم کا شکریہ

PM Modi inaugurated 43 railway projects وزیر اعظم نے منگل کے روز 85 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندرا اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یونین ٹریٹری میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے اور ریلوے کے متعدد پروجیکٹوں کو جموں وکشمیر کے عوام کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔


بتادیں کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز 85 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندرا اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔


علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اننت ناگ، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرا، سری نگر، پٹن، کاکا پورہ، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، پامپور،پنز گام، سدورہ اور ماز ہامہ ریلوے اسٹیشنوں پر 'ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ' (او ایس او پی) اسٹال بھی قوم کے نام وقف کئے۔انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریل کوچ ریسٹورنٹ کو بھی وقف کیا۔


منوج سنہا نے اس سلسلے میں 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'آج کا دن ملک کی ریلوے کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچر کے لئے ایک اہم دن ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 85 ہزار کروڑ رپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جن سے مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی اقتصادی رفتار طے پائے گی'۔


انہوں نے کہا: 'میں جموں وکشمیر میں ریل کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچرمیں انقلاب لانے کے لئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں'۔


ان کا کہنا تھا کہ سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندار کے افتتاح سے مسافروں کے لئے سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کے لئے روزی روٹی کے موقع یقینی بن جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر او ایس او پی اسٹال قائم ہونے سے کاریگروں کو اضافی آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے۔


انہوں نے کہا: 'او ایس او پی سے ان علاقوں کے شاندار ورثے کو مزید فروغ ملے گا اور اس سے 'ووکل فار لوکل' اور 'ایک ضلع ایک پروڈکٹ' مہم کو بھی دوام ملے گا'۔


ان کا کہنا ہے کہ ان سٹالوں سے مسافروں کو مستند مقامی اشیا کا تجربہ اور ان کو خریدنے کا موقع فراہم ہوگا۔

مزید پڑھیں: سیاحوں کا سرینگر جموں ریل پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ


منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نے سانبہ میں گتی سکتی ٹرمینل اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ریک کوچ ریسٹورنٹ بھی قوم کو وقف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گتی شکتی ٹرمینل نقل و حمل کے نیٹ ورک کو تقویت دینے اور پورے خطے میں ساز و سامان کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.